Home Authors Mahnama Quaid Moradabad

Mahnama Quaid Moradabad

0
SHARE
Mahnama Quaid Moradabad

 

Mahnama Quaid Moradabad

(1357 Hijri – 1358 Hijri)

 

Chief Editor :

Maulana Syed Muhamamd Mian ra

 


 

علمی ، ادبی ، سیاسی ، اقتصادی اور اصلاحی

ماہنامہ

قائد 

مراد آباد

 

: قائد التحریر

 مولانا سید محمد میاں قدس اللہ سرہ


تعارف


 

مشہور صاحب قلم عالمِ دین ،مؤرخِ ملت حضرت مولانا سید محمد میاں صاحب قدس اللہ سرہ نے محرم ١٣٥٧ھ مطابق مارچ ١٩٣٨ء میں ایک رسالہ ” قائد ” کے نام  سے مرادآباد سے جاری کیا
جس کے مقاصد اس قدر اہم تھے: ”سیرت طیبہ اور سیرت صحابہ کی روشنی میں مسلمانوں کی مذہبی ،سیاسی اور اقتصادی اصلاح ، قدیم وجدید قوموں کے عروج وزوال کی تاریخ سے مسلمانوں کے جذبات ترقی کو بیدار کرنا ۔ عربی خواں طلبہ میں عربی کا ذوق پیدا کرنا اور ہندوستان وحجاز کے درمیان صحافتی رابطہ کا قیام”۔
اس رسالہ کے بارے میں مولانا عبید اﷲ سندھیؒ ،  شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنیؒ ، علامہ سید سلیمان ندویؒ اور مولانا ابوالمحاسن سجادؒ جیسے اساطین کی آراء رسالہ میں موجود ہیں ، جس سے اس کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ اس کے مضمون نگاروں میں مولانا سید فخرالدین صاحبؒ ، مولانا اعزازعلی صاحبؒ ، علامہ عبدالحق مدنیؒ جیسے اساطین تھے ۔
یہ رسالہ صرف ڈیڑھ سال نکل کر بند ہوگیا ، لیکن ادب وتاریخ کی دنیا میں اپنے گہرے نقوش چھوڑ گیا ، قاضی اطہر مبارکپوریؒ جیسے مورخ ومحقق نے اسی رسالہ سے مضمون نگاری کی ابتداء کی۔ اس کی فائلیں تقریباً ناپید ہیں ، ہمیں برادرِ محترم مولانا ضیاء الحق خیرآبادی صاحب مدظلہ کی توجہ وعنایت سے اس کی مکمل پی ڈی ایف فائل مل گئی جومحرم ١٣٥٧ھ مطابق مارچ ١٩٣٨ء سے رجب ١٣٥٨ھ مطابق ستمبر ١٩٣٩ء کے شماروں پر مشتمل ہے، ہم مولانا موصوف کے شکریے کے ساتھ اسے پیش کررہے ہیں۔

 


Download


1357 Hijri


 

Muharram – Safar  (2.5 MB)

Rabi al Awwal  (4.4 MB)

Rabi ath Sani  (3.1 MB)

Jumada al Ulaa  (3.5 MB)

Jumada al Akhira  (3.5 MB)

Rajab  (3.9 MB)

Shaban  (3.5 MB)

Ramdhan  (3.0 MB)

Shawwal  (3.0 MB)

Dhul al Qadah  (3.8 MB)

Dhul al Hijjah  (3.2 MB)

 


1358 Hijri


 

Muharram – Safar  (8.4 MB)

Rabi al Awwal  (3.6 MB)

Rabi ath Sani  (3.1 MB)

Jumada al Ulaa  (3.1 MB)

Jumada al Akhira  (2.9 MB)

Rajab – Shaban  (2.4 MB)