Home Allama Anwar Shah Kashmiri Sahm Al-Ghayb Fi Kabd Ahl Al-Rayb By Allama Anwar Shah Kashmiri ra

Sahm Al-Ghayb Fi Kabd Ahl Al-Rayb By Allama Anwar Shah Kashmiri ra

0
SHARE
Sahm Al-Ghayb Fi Kabd Ahl Al-Rayb , سهم الغیب فی کبد اهل الریب , Allama Anwar Shah Kashmiri ra

 

Sahm Al-Ghayb Fi Kabd Ahl Al-Rayb

سهم الغیب فی کبد اهل الریب

By

Allama Anwar Shah Kashmiri ra

<

Download  (16 MB)

Description :

Maulana Anzar Shah Kashmiri ra ( son of Allama Kashmiri ra ) has written a brief description of this book in biography of his father named ” Naqsh i Dawam”

 

سھم الغیب فی کبد اھل الریب

دیوبند اور بریلویت کی قدیم آمیزش یا بدعت و سنت کی پرانی کشمکش جس کی داستان طویل بھی ہے اور تلخ بھی ۔ کم از کم ہندوستان میں اس کے برگ و بار فرنگی سازشوں کا بدیہی نتیجہ ہیں جسطرح کہ قادیانیت کے پسِ منظر میں غیر ملکی استبداد کی کرشمہ کاریاں رہیں لیکن اہلِ حق بھی اپنے قلم و زبان کی قوت ان ابلتے ہوئے فتنوں کے مقابلے میں ہمیشہ صرف کرتے رہے اور الحمدللہ کہ یہ سعادت دیوبند کو خاص طور پر حاصل ہے کہ بریلویت کے مقابلہ میں پامردی اور استقامت اسی نے دکھائی ۔ ہر دارالعلوم دیوبند کا فارغ بدعت کے قلع قمع کا اپنا دینی فریضہ سمجھتا ہے اور یہاں کی تعلیم کے وہ اثرات جو اسکے رگ و ریشہ میں سرایت کرتے ہیں محدثات کی بیخ کنی اور بدعات کا بھرپور تعاقب ہے

بہرحال ابھی علامہ ( کشمیریؒ ) کی عمر کا بیسوں ہی سال تھا اور آپ دہلی میں مدرسہ امینیہ میں تدریس کے خدمات انجام دے رہے تھے کہ بریلی کا ایک دریدہ دہن مناظر دہلی پہونچا اور حسبِ دستور دیوبند پر اعتراضات ، اہلِ حق کو سب و شتم اور انہیں فرسودہ عنوانات پر دو ورقی رسالوں کی اشاعت شروع کر دہ جو اس مکتبۂ فکر کے محبوب عنوانات ہیں ۔

ایک رسالہ اسی مناظر نے تصنیف کیا جس میں آنحضور ﷺ کو عالم الغیب ہر طرح ثابت کیا بلکہ خدائے تعالیٰ اور آنحضور ﷺ کے علوم میں عرضی و ذاتی کے سوا کوئی فرق نہ رکھا – یہ رسالہ عبدالمجید دہلوی کے نام سے شائع ہوا اور درآنحالیکہ دہلی میں عبدالمیجد دہلوی کے نام سے کوئی مصنف نہیں تھا

شاہ صاحبؒ نے جواب میں سھم الغیب اردو زبان میں  بائیس صفحہ کا تصنیف فرمایا اور مناظرے کے رنگ میں عبدالمجید بریلوی کے نام سے اسے شائع کیا – اسمیں مذہبِ حق کو دلائل سے ثابت کرتے ہوئے دیوبندی نقطۂ نظر کی مدلل وکالت کی گئی ہے – آخیر میں ایک عربی قصیدہ بھی ہے جو اکابرِ دارالعلوم کی منقبت سے تعلق رکھتا ہے

نقش دوام ، صفحات 324 ، 325