جھونسی الہ آباد سے متصل ایک قدیم ترین قصبہ ہے جہاں پر بڑے نامور اہل اللہ گزرے ہیں جنکی وجہ سے ایک زمانہ میں وہ مرجع خلائق تھے – لیکن انکے حالات میں مختصر یا مفصل مطبوعہ کتاب ابتک ناپید تھی –
مصنف علام نے بڑی کاوش او محنت سے مخطوطات کی مدد سے اس کتاب کو تیار کیا – کتاب مختصر ہونیکے باوجود عام مسلمانوں کے علاوہ ریسرچ اسکالروں کیلئے بھی ایک نادر تحفہ ہے