ِدارالحدیث دیوبند میں ١٣٤٨ھ سے ١٣٧٥ھ تک کی درس ترمذی کی تقریروں کا نادر مجموعہ جو شیخ السلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی قدس اللہ سرہ نے فرمائی تھیں اور اہلِ قلم نے محفوظ کر لی تھیں ، اس میں علم و فن کا نور بھی ہے اور قرآن و حدیث سے والہانہ تعلق بھی
خصوصی نوٹ
امالی شیخ الاسلامؒ کے ساتھ حادثہ یہ ہوا کہ مولانا محمد افضال الحقؒ نے مرتب کرکے ناشر کے حوالے کیا پر ناشر نے اس کا مسودہ گم ہو گیا ۔ اس لیے یہ خاصی وقیع اور اہم چیز سے ہم لوگ محروم رہ گئے۔
حضرت مدنیؒ کی تقریر ترمذی کی بس یہی ایک جلد تقریبا تیس سال قبل مولانا افضال صاحب نے مرتب کرکے شائع کرایی تھی
اب اس یادگار کی یہی ایک نشانی ہی باقی ہے جو آپکی خدمت میں پیش خدمت ہے
Debunking the false beliefs of Maududi Jam’at who declare the non practicing Muslims as Non-Muslims & Kafir.Maulana Hussain Ahmad Madni ra proved with strong arguments of Shariat that by not practicing on some deeds ( Salah , Zakat etc ) , no one exits from Islam.
مودودی جماعت اعمال میں کوتاہی کرنے والے ( تارکین نماز ، حج ، روزہ ) مسلمانوں کو قطعی بے ایمان اور کافر قرار دیتی تھی
شیخ الاسلام حضرت حسین احمد مدنیؒ کا یہ رسالہ اس سے متعلق ہے کہ اعمال میں کوتاہی سے ایمان و اسلام زائل نہیں ہوتا جبکہ کسی مسلمان کا تفصیلی ایمان محقق ہو